Sehat

Folad ki kami Aur ghutno k dard se nijaat

انسانی جسم میں ہڈیوں کو جوڑنے اور نقل و حرکت میں جوڑوں کا بڑا عمل دخل ہے جن میں کندھے، کولہے، کوہنیاں اور گھٹنے شامل ہیں، ان میں درد کی شکایت ہو تو روزمرہ کی زندگی کافی مشکل ہو جاتی ہے ۔امریکی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق ماہر ہڈی و جوڑ ویلیم میلیسن کا کہنا ہے کہ جوڑوں میں درد کی کئی وجوہات ہیں جن میں سر فہر ست گنٹھیا آرتھرائیٹس ہے۔

ویلیم کا کہنا ہے کہ گنٹھیا کی بھی دو اقسام ’آسٹیو آرتھرائٹس‘ اور ’رہیمٹائیدآرتھرائٹس‘ ہیں، یہ درد ہڈیوں میں موجود ’کارٹیلیج‘ مرمری ہڈیوں میں فریکچر ہو جانے یا ٹوٹ جانے کے باعث ہوتا ہے۔ یہ درد مردوں کےمقابلے میں خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے، اس کے سبب جوڑوں میں درد، سوجن، جوڑوں میں پانی کا بھر جانا اور قوتِ مدافعت کا کمزور ہو جانا شامل ہے۔جوڑوں کا درد آج کل ایک عام بیماری ہے۔جوڑوں کے درد سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگ متاث۔ر ہیں جوڑوں کے درد کی بیماری چالیس سے ساٹھ سال کی عمر کے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے ۔ جوڑوں کے درد میں گھٹنوں کا درد، کندھوں کا درد، کلائی کا درد شامل ہیں۔

جوڑوں کے درد میں مبتلا لوگ بہت پریشان ہیں اور لوگ جوڑوں کے درد سے بچنے کیلئے مختلف قسم کی میڈیسن بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ۔تو لوگوں کی اسی پریشانی کو دور کرنے کیلئے ہم جوڑوں کے درد کا ایک آسان اور سستا علاج بتانے جارہے ہیں۔ جس کے استعمال سے آپکو بہت فائدہ ہوگا اور جوڑوں کا درد ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا۔آپ نے اجزاء کالا زیرہ دوچمچ ، شہد ایک چمچ ، دودھ آدھا کپ ، پانی آدھاکپ لینے ہیں۔ کسی برتن میں دوچائے کے چمچ زیرہ کو آدھا کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں۔

جب اُبل جائے تو چولہے سے نیچے اتارلیں۔ چھان کر پانی الگ کر لیں۔ اس میں آدھا کپ نیم گرم دودھ ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر مکس کریں او رپی لیں۔ دن میں تین بار اسے بناکر پئیں ۔بیس دن کے مسلسل استعمال سے آپ کے جسم میں فولاد کی کمی پوری ہوجائیگی اور جوڑوں کا درد بھی ختم ہوجائیگا ۔ انتہائی عمدہ نایاب نسخہ ہے اس کیلئے تیز مصالحہ جات ،    کولڈڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker