sabak amoz kahanianUrdu stories

ایک دلچسپ کہانی

ایک بادشاہ تھا بہت ہی بولی طبیعت کا– اس نے شہر سے باہر رہنے کے لئےایک محل بنوایا- جب محل بن کر تیار ہو گیا تو بادشاہ سلامت اس میں رہنے کے لئے گیا – جب رات ہوئی تو گیدڑوں کے چلانے کی بہت آوازیں آنے لگیں ۔ بادشاہ نے وزیر کو بلا کر پوچھا کہ یہ گیدڑ کیوں روتے ہیں،وزیر بڑا ہی چالاک آدمی تھا، اس نے کہا حضور کی وجہ سے رو رہے ہیں، اتفاق کی بات کہ سردی کا موسم بھی تھا کڑاکے کی سردی لگ رہی تھی بادشاہ نے کہا کہ ان سب گیدڑوں کو ایک ایک کمبل ہماری طرف سے پہنچا دو۔ وزیر نے کہا اچھا حضور آپ کے حکم کے مطابق سب گیدڑوں کو ایک ایک مکمل پہنچا دوں گا۔

دوسرے دن وزیر نے ایک ہزار کمبل خرید کراپنے گھر بھیج دیئے۔ اب جب دوسری رات ہوئی تو پھر وہی گیدڑوں کی آوازیں آنے لگیں ۔ بادشاہ نے وزیر کو بلا کر پوچھا کہ تم نے گیدڑوں کو کمبل نہیں پہنچایا، وزیر نے کہا کہ حضور سب گیدڑوں کو ایک ایک کمبل پہنچا دیا، بادشاہ نے کہا پھر یہ گیڈر کیوں روتے ہیں ، وزیر نے کہا حضور اب یہ گیٹر رونہیں رہے بلکہ آپ کے لیے دعا کر رہے ہیں، اس پر بادشاہ نے کہا ٹھیک ہے دعا کر رہے ہیں تو کرنے دو منع مت کرو۔

فائدہ نیک اور بھولے بھالے لوگوں کا مال عیار و مکار قسم کے لوگ لوگ اسی طرح دھوکا دے کر کھا جاتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ ہم کس طرح بے بوقوف بنا کر مال حاصل کر لیا ، مگر اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ اللہ علی کے یہاں ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker