Sehat

معدہ پیٹ اور ہاضمہ کے امراض میں استعمال

آجکل برے کھانے پینے کے عادا ت کے باعث زیادہ تر لوگوں کو معدہ پیٹ اور آنتوں سے متعلق کئی خط۔رناک امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ معدہ کی کمزوری گیس تیزابیت سینے کی جلن بدہضمی قبض پیٹ درد یا پیٹ کاپھولنا ایسے امراض اکثر پیدا ہوتے رہتے ہیں آج ہم آپ کو ایسے بہترین اورموثر ترین گھریلو نسخے کے بارے میں بتائیں گے جو معدہ کے تمام امراض کا بہترین علاج ہے

اس نسخہ کو تیار کرکے ہمیشہ گھر میں رکھیں انشاء اللہ معدہ کے امراض کیلئے دوسری دوا کے کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ۔ اس نسخہ کو تیار کرنے کیلئے پہلی چیز خشک پودینہ لینا ہے پودینہ معدہ اور پیٹ کے امراض کیلئے اکثیر کا درجہ رکھتا ہے یہ نظام ہضم کو بہتر بنانے میں بہت کمال کے فوائد کا حامل ہے بدہضمی ، گیس متلی اور ہائی بلڈپریشر کا بہترین علاج ہے ۔ آپ نے سفید زیرہ لینا ہے ۔ سفید زیرہ بھی بھوک کی کمی دور کرنے کیلئے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے گیس اپھارہ اور جلن سے نجات دلانے میں منفرد مقام رکھتا ہے ۔ تیسری چیز سونف لینی ہے

جو کہ ہاضمہ کی خرابیوں کو درست کرتی ہے ۔ تیزابیت اور جلن کو منٹوں میں دور کرتی ہے ۔ معدہ کی خرابی کے باعث منہ پھولنا ۔ منہ کے ز۔خم اور چھالے وغیرہ پیدا ہوتے ہوں تو اس کے استعمال کرنے سے دور ہوجاتے ہیں نظر کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے لاجواب چیز ہے ۔ چوتھی چیز میں سونٹھ لینا ہے جوکہ ادرک کو خشک کرکے بنایا جاتا ہے یہ معدہ اور آنتوں کو مکمل طور پر ڈی ٹاکس کرنے فاضل مادوں کو خارج کرنے اور میٹابولزم کو بوسٹ کرنے میں بے شمار فوائد رکھتا ہے اس کے استعمال کرنے سے بھوک خوب لگتی ہے ۔

کھائی گئی غذا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ اس نسخہ کو تیار کرنے کیلئے آپ نے خشک پودینہ 100گرام کی مقدار میں لینا ہے سفید زیرہ پچاس گرام ،سونف 100گرام اور سونٹھ 50گرام کی مقدار میں لیکر تمام چیزوں کو پیس کررکھ لیں اور آدھا چمچ کھانے کے بعد تازہ پانی کے ہمراہ کھایا کریں معدہ کے اکثر امراض میں مفید اور موثر ثابت ہوگا البتہ اس نسخہ کے استعمال کے دوران جنک فوڈ اور تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز رکھیں ۔ تمباکو نوشی سے پرہیز کریں قدرتی غذاؤں کا استعمال کریں تھوڑے دنوں میں بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے 

Related Articles

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker